اندرون ٹکسالی بازار میں واسا کیخلاف احتجاج، ٹائر جلاکر سڑک بلاک کر دی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ اندرون ٹکسالی بازار کے رہائشی مردو خواتین اور بچوں کا واسا کے خلاف انوکھا احتجاج ‘خواتین مرد و بچے مظاہرین ہاتھ اٹھا کر واسا حکام کو بددعائیں دیتے رہے ‘‘ پینے کے پانی کے ٹوٹے ہوئے پائپ مرمت نہ کرنے پر روڈ بلاک کرکے ٹائر جلائے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔ اندرون ٹیکسالی شیخوپوریاں بازار نزد پاکستان ٹاکی سینما کے سامنے حکیم فیاض بلا ، شاہ خالد ، ریاض بھٹی ، رانا امتیاز ،حیدر ، حافظ نذیر ، شبنم بی بی ، مسرت شہزادی سمیت اہل علاقہ کے رہائشی افراد اور دکانداروں نے بازار میں واسا کے پینے کے پانی کے کئی ماہ سے ٹوٹے ہوئے پائپ مرمت نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس موقع پر ٹائر بھی نذر آتش کئے گئے اور خواتین اور مرد سینہ کوبی بھی کرتے ہوئے واسا کے خلاف احتجاج کرتے رہے اور شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔ مظاہرین کاکہنا تھاکہ اگر واسا کی جانب سے اب بھی نوٹس نہ لیا گیا توہم اس کے خلاف ایوان وزیراعلیٰ کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہوںگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...