رحیم یار خان: آٹا مانگنے پر بیوی کی ٹانگیں، بازو توڑ دیئے، جواب میں سالوں کا تشدد، آنکھ پھوڑ دی

 رحیم یار خان (این این آئی) رحیم یار خان میں بیوی کے آٹا مانگنے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا کر خاتون کی ٹانگیں اور بازو توڑ دیئے۔ بیوی کے بھائیوں نے بہنوئی کو مارا پیٹا اور کی آنکھ پھوڑ دی۔ ذرائع کے مطابق پیر ظاہر کے موضع لاڑاں کی رہائشی 7 بچوں کی ماں جندن مائی نے گھر میں راشن نہ ہونے پر  شوہر بشیر احمد سے آٹا لانے کا مطالبہ کیا تو وہ مشتعل ہو گیا۔ اور خاتون کی دونوں ٹانگیں اور دونوں بازو توڑ دیئے۔ خاتون کو تشویش ناک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے زخمی شبیر عباسی کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن