محکمہ خوارک نے کاشتکاروں سے24لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی

لاہور (اے پی پی)  محکمہ خوراک پنجاب نے کاشتکاروں سے ہدف 40لاکھ میٹرک ٹن میں سے اب تک 24لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی، کاشتکاروں میں 35لاکھ میٹرک ٹن باردانہ بھی تقسیم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطا بق کاشتکاروں سے خریداری مہم کے دوران50فیصد سے زائد گندم خریدی جا چکی ہے جبکہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر باردانے کی تقسیم بھی جا ر ی ہے اور اب تک35 لاکھ میٹرک ٹن باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ موسم کی غیر یقینی صورتحال سے گندم کو محفوظ رکھنے کیلئے خریداری مراکز پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن