لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مومن علی آغا کے رویہ کے خلاف اسمبلی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، تاہم سپیکر کی جانب سے معاملہ کو سلجھانے کی یقین دہانی پر بائیکاٹ ختم کردیا گیا، سپیکر نے منگل کو سیکرٹری اطلاعات مومن علی آغا کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا۔