پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کی ذکریا یونیورسٹی میں منعقدہ زیسٹیول 2015ءمیں شاندار کارکردگی

May 16, 2015

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے بہاﺅالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ ”زیسٹیول 2015ئ“ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریری مقابلوں، تھیٹر اور زیسٹیول 2015ءکی ٹیم ٹرافیاں جیتنے کے ساتھ نمایاں پوزیشنز بھی اپنے نام کر لیں ان میں سلمان عالم، حمزہ مصطفیٰ، مبشر سعید، غفران چشتی، حارث بھٹی، رمیشہ خان، سبینہ جاوید اور سبط حسن نے بالترتیب فوٹو گرافی پنجابی تقریر اردو نظم گائیکی، شارٹ فلم، بہترین اداکارہ، بہترین تھیم اور بہترین معاون اداکار میں پہلی پوزیشنز حاصل کرلیں۔ اسی طرح عاصم بوٹا، یاسر رشید اور اسامہ تارڑ نے بالترتیب پنجابی تقریر اردو غزل اور اردو سیریس تقریر میں دوسری پوزیشنز جیتی جبکہ طالب علم سبطین رضا نے مزاحیہ انگریزی تقریر کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے طلبہ بشمول سبینہ جاوید، رمیشہ خان، سارہ طارق، اسامہ غ یور، سبطے حسن، زین العابدین، حسنین جمیل، طلحہ، حبیب نذیر، نبیل منظور، سلمان عالم اور غفران چشتی نے تھیٹر میں بھی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے اور بہترین ڈرامہ کےلئے ٹیم ٹرافی حاصل کی۔

مزیدخبریں