بائیسویں ترمیم سے آئین اور جمہوریت کو نقصان ہوا ہے ، پارلیمان کو عوام کے مسائل حل کرنا ہوں گے: رضا ربانی

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے آپریشن جاری رہنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ حکومت سے پاکستان کی آئینی تاریخ کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کی استدعا کی ہے ، تاکہ آنے والی نسلوں کو آئین بنانے میں پیش آنے والی مشکلات کا ندازہ ہو سکےرضا ربانی کا کہنا تھا کہ  اٹھارویں اور انیسویں ترمیم کے ذریعے اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے ،ترمیم کے بعد اب صوبے عملی طور پر خود مختار ہو چکے ہیں جس کا فائدہ پاکستان کو ہوا ہے  انکا کہنا تھا کہ اٹھارویں اور انیسویں ترمیم کا واپس ہونا وفاق کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ارکان کو پارلیمان میں اپنی حاضری یقیقنی بنانی چاہیے ،،پارلیمان کو لوگوں کے مسئل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،

ای پیپر دی نیشن