چئیرمین نادرا عثمان مبین اور ڈی جی نادرا وئیر ہاوس مدثر علی نے نادرا رپورٹ پر الیکشن ٹربیونل کے روبرو اپنے حلفی جمع کرائے۔ڈی جی نادرا نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں نادرا نے جس سیاہی کے استعمال کی سفارش کی اسے استعمال نہیں کیا گیا جبکہ جوسیاہی استعمال کی گئی نادرا کی مشینیں اس سیاہی کے ذریعے لگائے گئے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں کر سکتیں،عمران خان کے وکیل نے ڈی جی نادرا کے بیان پر جرح کی تاہم انہوں نے ٹربیونل سے استدعا کی، کہ پی پی 147 کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد چئیرمین نادرا سے جرح ہونی چاہئے۔ ٹربیونل نے نادرا کو پچیس مئی کو پی پی 147 کی حتمی فرانزک رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کر دی۔ٹربیونل کی کاروائی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی نے کہا کہ نادرا حکومت کے دباو میں ہے اسی لئے پی پی 147 کی رپورٹ ابھی تک پیش نہیں کی جا سکی
این اے ایک سوبائیس مبینہ انتخابی دھاندلی کیس میں نادرا کی رپورٹ پر چئیرمین نادرا عثمان مبین اور ڈی جی نادرا وئیر ہاوس مدثر علی نے ٹربیونل کے روبرواپنا تحریری بیان حلفی جمع کرا دیا،دونوں افسران کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی
تیاری قوانین کے دائرے میں کی گئی
این اے 122 انتخابی دھاندلی سے متعلق انگوٹھوں کے نشانات کی نادرا سے تصدیق شدہ رپورٹ الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش کی جا چکی ہے جس میں بڑے پیمانے پر انتخابی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔جس پر الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے چئیرمین نادرا اور ڈی جی نادرا کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کیا تھا، دونوں افسران نے ٹربیونل کے روبرو اپنا تحریری بیان حلفی جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فرانزک رپورٹ کی تیاری میں کوئی کوتاہی نہیں کی گئی۔فرانزک رپورٹ کی تیاری دستیاب مواد اور قوانین کے دائرے میں رہ کر کی گئی ہے۔ لاہور:این اے122انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت جاری
دونوں افسران کا ٹربیونل کے روبرو کہنا تھا کہ پی پی147کی نادرارپورٹ25مئی کوپیش کردی جائےگی جس پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ رپورٹ آنےکےبعدجرح کریں گےٹربیونل نے چیئرمین نادراکوپی پی147کی رپورٹ جلدپیش کرنےکی ہدایت کی