محکمہ موسميات نے بالائی علاقوں میں رواں ہفتے مزيد بارشوں کی خبر سنادی

May 16, 2015 | 17:30

محکمہ موسميات کي رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب  کے بیشتر علاقے شدید  گرمی کي  لپيٹ ميں رہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں اڑتاليس ڈگری سینٹی گریڈ ريکارڈ کيا گيا،جبکہ آج گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، آئندہ چوبيس گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اورخشک رہے گا، تاہم اتوارسے بدھ کے دوران اسلام آباد، خيبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشميرميں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کاامکان ہے، منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بارش ہوسکتي ہے، محکمہ موسميات نے پنجاب، خيبرپختونخوا اورفاٹا کے کاشتکاروں کو ہدايت کی ہے کہ اتوارسے بدھ تک فصلوں کی حفاظت کے لئے احتياطی تدابيراختيارکريں

مزیدخبریں