کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا،ہنڈرڈ انڈیکس پر مجموعی طور پر چار سو اکانوے پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار تینتیس ہزار انتالیس کی سطح پر بند ہوا یومیہ سرمایہ کاری حجم میں ایک اعشاریہ چھے فیصد کمی ہوئی سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط سات ارب اٹھارہ کروڑ بیس لاکھ روپے رہی گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں دو فیصد کمی ہوئی حصص کی یومیہ خرید و فروخت سترہ کروڑ پندرہ لاکھ تیس ہزار رہی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران کے الیکٹرک، ٹی آر جی ، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمنل، میپل لیف سیمنٹ ، بینک آف پنجاب ، جہانگیر صدیقی کمپنی اور اینگرو والیوم لیڈر رہے دنیا بھر کی اسٹاک ایکس چینجز میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو دو روپے باسٹھ پیسے پر بند ہوا۔۔