لاہور (کلچرل رپورٹر) تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش سٹیج ڈرامہ ’’جشن دی رات‘‘ کی کامیابی کی خوشی میں فن کاروں نے کیک کاٹا۔ ذرائع نے نمائش کے پہلے 3 روز میں ریکارڈ بزنس کیا۔ یہ بات تماثیل تھیٹر کے چیئرمین قیصرثنااللہ خاں نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے ڈائریکٹر نسیم وکی نے تمام ٹیم کے ساتھ مل کر ڈرامے کو شاہکار بنا دیا ہے۔ خصوصاً اداکارہ قسمت بیگ کی پرفارمنس لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔ نسیم وکی ڈرامہ میں اداکاری بھی کر رہے ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں قیصر پپا، ساجن عباس، طاہر انجم، عقیل حیدر، اریبہ، رائمہ، ریمل اور جاناں شامل ہیں۔ ڈرامہ کے ڈائریکٹر نسیم وکی نے کہا کہ ڈرامہ ’’جشن دی رات‘‘ ایک فیملی ڈرامہ ہے جسے لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تماثیل تھیٹر کی روایت ہے کہ اس میں صاف ستھرے ڈرامے ہی پیش کئے جاتے ہیں۔ میں نے بھی کوشش کی ہے کہ ایک معیاری ڈرامہ پیش کروں۔
سٹیج ڈرامہ ’’جشن دی رات‘‘ کی کامیابی پر فنکاروں نے کیک کاٹا
May 16, 2016