نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ واپڈا کی برتری برقرار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ کے تیسرے روز واپڈا کی برتری برقرار جبکہ سوئی سدرن گیس دوسرے اور آرمی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ 18.4 کلو میٹر ریس میں بلوچستان کے عنزلہ نے پہلی، بلوچستان کے ہی بلال احمد نے دوسری جبکہ خیبر پی کے کے باسط نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سنیئرز سائیکلسٹ کی 73.6 کلو میٹر کی تھی جس میں آرمی کے غلام عباس پہلے، بلوچستان کے فیروز خان دوسرے جبکہ سوئی گیس کے اویس خان تیسرے نمبر پر رہے۔

ای پیپر دی نیشن