پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا کر ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے فرحان محبوب اور فرحان زمان کے شاندار کھیل کے بدولت ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔تائیوان میں کھیلے گئے ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے تھا۔ پاکستان کی جانب سے فرحان محبوب اور فرحان زمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 2-0 سے شکست دے دی۔فرحان محبوب کو میچ میں کامیابی کے لیے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم میچ کو 11-4 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فرحان محبوب اور میزبان ہانگ کانگ کے لی ہو کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 0-2 سے شکست دی۔ فائنل میچ میں فرحان محبوب نے ہانگ کانگ کے لی ہو کو گیارہ نو، دس بارہ، ایک اٹھ، سات گیارہ اورنوگیارہ سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے ہانگ کانگ کے ٹینگ منگ ہانگ کو شکست دی۔ ان کی کامیابی کا سکور چارگیارہ،سات گیارہ اورچارگیارہ رہا۔اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو2-1 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔سیمی فائنل میں ہاکستان کے فرحان زمان کو ہریندر پال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم طیب اسلم اور فرحان محبوب اپنے میچز جیت کر پاکستان کو کامیابی دلادی۔طیب اسلم نے دوسرے گیم میں کوش کمار کو جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں فرحان محبوب نے سینتھ کمار کو شکست سے دوچار کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں عراق کو 2-0 سے شکست دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...