وفاق چاروں صوبوں سمیت مختلف اداروں کے ذمہ واپڈا کے 711 ارب روپے بقایاجات کا انکشاف

May 16, 2016

لاہور (آئی این پی) وفاق اور پنجاب سمیت چاروں صوبوں ‘فاٹا اور آزاد کشمیر سمیت دیگر اداروں کے ذمہ واپڈا کے 711ارب روپے کے بقایاجات کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سب سے زیادہ سندھ اورآزاد کشمیرکے ذمہ مجموعی طور پر 142ارب کے بقایا جات ہیں۔ ذرائع کے مطابق واپڈا کے وفاقی حکومت کے ذمہ 8ارب ‘پنجاب کے ذمہ 3ارب ‘خیبر پی کے، کے ذمہ 20ارب ‘فاٹا کے ذمہ 33ارب ‘زرعی ٹیوب ویلز کے ذمہ28ارب ‘مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں اور پر ائیویٹ اداروں کے ذمہ 448‘بلوچستان کے ذمہ4ارب ‘‘سندھ حکومت کے ذمہ 71ارب اور آزاد کشمیر حکومت کے ذمہ بھی71ارب روپے سمیت مختلف حکومتی اور پر ائیویٹ اداروں کے ذمہ 711ارب روپے کے بقایا جات ہیں جن کی وصولی کے لیے واپڈا نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں سے بھی وصولیوں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں