پیرس(آئی این پی)فرانس کی سابق 17 خواتین وزرا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیاست میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کے بارے میں اب خاموش نہیں رہیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی ان سابق وزرا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیاسی میں آنے کے بعد انھیں مردوں کی جانب سے تعصب کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ سیاست ایک زمانے میں صرف مردوں تک محدود تھی۔ ان میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈ ، سابق صحت اور ہائوسنگ کی وزراء شامل ہیں۔
سیاست میں جنسی طور پر ہراساں کرنے پرخاموش نہیں رہیں گی،فرانسیسی سابق خواتین وزرا
May 16, 2016