واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) ریپبلکن پارٹی کے سابق صدارتی نامزدگی کے امیدوار مٹ رومنی نے ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس تک پہنچنے سے روکنے کیلئے تیسری پارٹی کا امیدوار سامنے لانے کیلئے مہم شروع کر دی۔ وہ اس مقصد کیلئے قائم گروپ کی سربراہی کر رہے ہیں۔ انڈیانا کی پرائمری میں ٹرمپ کی فتح کے بعد ریپبلکن پارٹی کے دو امیدوار دوڑ سے نکل گئے تھے جس کے بعد نامزدگی کیلئے ٹرمپ اکیلے رہ گئے تھے۔ ’’سٹاپ ٹرمپ‘‘ گروپ کوشش کر رہا ہے کہ ٹرمپ کے مقابلے میں کسی امیدوار کو لایا جائے۔