فیروزوالا (نامہ نگار) رچنا ٹائون پیپلزپارٹی اور ملحقہ آبادیوں میں مچھروں کے خاتمے کیلئے سپرے نہ ہونے کے باعث مچھروں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کاغذی کارروائی میں مچھروں کے خاتمے کے لئے کئی بار سپرے کیا ہے مگر عملی طور پر سپرے نہ ہون پر مچھروں کی افزائش سے وبائی امراض کے پھیلانے کا خدشہ ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مط البہ کیا ہے ان علاقوں میں فوری طور پر سپرے شروع کیا جائے۔
فیروزوالا کے گھر دو نواح میں مچھروں کی بھرمار‘ جینا دشوار
May 16, 2016