لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) 139 PP کے سینئر کارکنوں ملک محمودالحسن‘ سردار نسیم صابر طور‘ حاجی تنویر نے وزیر خوراک بلال یاسین سے ان کے آفس میں تنظیمی امور اور ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کا دامن صاف ہے اپوزیشن کا مقصد صرف ملکی ترقی اور خوشحالی کو روکنا ہے مگر مسلم لیگ (ن) کے کارکن ایسا نہیں ہونے دینگے۔ اس موقع پر چودھری کاشف ستار‘ بائو رفیق گجر‘ ملک ندیم منا‘ معظم پراچہ و دیگر موجود تھے۔