بیونس آئرس (آئی این پی) ارجنٹائن کی سابق صدر کرسٹینا کیرشنر کے اثاثوں کوکرپشن کے سنگین الزامات کے باعث منجمد کر دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کی سپریم کورٹ کے جج کلاڈیو بوناڈیو نے سابقہ صدر، وزیر معیشت، مرکزی بینک کے صدر سمیت بارہ افراد پر خورد برد کے الزام کے تحت ان کے اثاثوں کو منجمد کرکے تحقیقات کا حکم دیا۔ کرسٹیناکیرشنر 2007 سے 2015 تک صدر کے عہدے پر فائز رہیں۔ ان پر مرکزی بینک سے سستا ڈالر فروخت کر کے مانیٹری اتھارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ سابقہ صدر کو خوردبرد کے مقدمے سمیت ایک اور مقدمے کا سامنا ہے جس میں ان پر خاندان کی جائیداد میں غبن کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔
سابق صدر ارجنٹائن