اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 2002ءکے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی تفصیلات سامنے آگئیں‘ عمران نے کاغذات نامزدگی میں صرف لندن کا فلیٹ ظاہر کیا‘ آف شور کمپنی نہ ظاہر کی۔ ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی میں نیازی سروسز لمیٹڈ کو بطور اثاثہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ لندن کا فلیٹ نیازی سروسز لمیٹڈ کی ملکیت اور 2003ءمیں فروخت کیا گیا تھا۔ دریں اثناءعمران خان کے مالی معاملات کی نگران فرم نہ حکومت کے الزامات کو مسترد کر دیا یوسف اسلام ایسوسی ایشن کے تحریک انصاف کی قیادت کے نام خط لکھ دیا خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ لندن کا فلیٹ عمران خان کے گوشواروں میں ظاہر کیا گیا ہے۔ لندن کا فلیٹ 2003ءمیں فروخت کیا گیا۔ فلیٹ سے حاصل رقم قانونی ذرائع سے پاکستان لائی گئی۔ عمران خان کو آج تک انکم ٹیکس کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ کرکٹ اور اشتہارات سے حاصل آمدن بھی گوشواروں میں ظاہر کی گئی۔
عمران/ تفصیلات