وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کی جانب سے سپرسانک میزائل کے تجربے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے گا۔پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے اور وہ اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بناتا رہے گا۔ ریڈیو پاکستان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے انڈیا کے سپر سانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب یقیناً پاکستان اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ بھارت نے سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جو کسی بھی آنے والے بیلسٹک میزائل کو راستے میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان کے مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کو امریکہ کا تعاون حاصل ہے کیونکہ واشنگٹن کے خیال میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کے ہتھیاروں میں ہونے والی اس پیش رفت پر پاکستان عالمی سطح پر آواز بلند کرے گا۔سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں۔ اور بھارت کی جانب سے ہتھیاروں کی دوڑ پرپاکستان آواز بلند کرے گا، بھارت کے سپرسانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔