بھارت کی آبی جارحیت‘ دریائے چناب کا رُخ بیاس کی جانب موڑنے کے احکامات

May 16, 2016 | 19:35

ویب ڈیسک

اکستان کو بنجر بنانے کی بھارتی سازش بے نقاب‘بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دریائے چناب کا رخ دریائے بیاس کی جانب موڑنے کے احکامات جاری کر دیئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف آبی جارحیت کی یہ سازش بھارتی سرکار کی طرف سے گزشتہ ماہ دہلی میں تیار کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کی وزارت پانی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت خوفناک خشک سالی کا شکار ہے اور قحط پڑ سکتا ہے۔وزیر اعظم مودی کا حکم ہے کہ دریائے چناب کا رخ موڑ کر پانی دریائے بیاس میں ڈالا جائے اورہماچل پردیش میں دریائے چناب پر زیرتعمیر متنازعہ ڈیم جسپا کی تعمیر جنگی بنیادوں پر مکمل کی جائے۔ بھارتی سرکار کا یہ قدم سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی تو ہے ہی لیکن اگر یہ گھناونی سازش کامیاب ہو گئی تو دریائے چناب مرالہ سے لے کر تریموں تک خشک ہو جائے گا اور پنجاب کی زمینوں میں لہلاتی فصلوں کی بجاے دھول اڑے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق معاملہ انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ کے علم میں لایاگیا تو انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت ایسا نہیں کر سکتا۔ فی الحال معاملہ ان کے علم میں نہیں۔ تحقیقات کرکے اقدام کریں گے۔

مزیدخبریں