عالمی ادبی کانفرنس میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں پرایف آئی اے سے ریکارڈ طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج نے چوتھی عالمی ادبی کانفرنس کے انعقاد میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست میں17 مئی کو ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا۔درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں ہونیوالی چوتھی عالمی ادبی کانفرنس 2013 کے دوران بدانتظامی اور گھپلوں کا انکشاف ہوا تھا جس کی نشاندہی کرنے پر درخواست گزار کو ایف آئی اے کے ذریعے جھوٹے مقدمے میں ملوث کرکے ہراساں کیا جارہا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب اصل دستاویزات دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن