شام میںامریکی اتحادی طیاروں کی بمباری 12 خواتین سمیت 35 جاں بحق

ماسکو (آئی این پی+ آن لائن+ اے ایف پی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ وہ شام میں چار سیف زونز کا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ بقیہ شامی اراضی کو بھی فائر بندی میں شامل کیا جا سکے۔ حالیہ "آستانہ4" اجلاس کے دوران روس، ترکی، ایران، بشار حکومت اور مسلح اپوزیشن کے درمیان ایک یادداشت پر اتفاق رائے ہوا۔ اس یادداشت کے تحت امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سابقہ طور تجویز کردہ سکیورٹی علاقوں کے منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا تا کہ یہ تجربہ تمام شامی اراضی تک پھیل جائے۔ شام کے دارلحکومت دمشق کے تباہ حال ضلح قبون میں گزشتہ دو ماہ سے جاری فضائی حملوں اور شیلنگ کے باعث 2ہزار باغی اور ان کے اہلخانہ علاقے سے نقل مکانی کرگئے۔ ادھر عراقی سرحد کے قریب شامی قصبے البوکمال اور رقہ میں امریکی اتحادیوں کی بمباری سے 12 خواتین سمیت 35 مارے گئے۔
شام

ای پیپر دی نیشن