کراچی (آن لائن)کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال آٹھویں روزبھی جاری رہی ۔ہڑتال کے باعث بندرگاہوں کے تمام ٹرمینل پردرآمدی، برآمدی کنٹینرزکی آمدوروفت معطل رہی ۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے مطابق اگرانکے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تووہ پورے سندھ کی اہم شاہراہوںپر ملک سے آنے اورجانے والے راستے بند کر دینگے جبکہ ہڑتال کی وجہ سے پورے ملک سے اب تک 48ارب روپے مالیت کی برآمدات رکی ہوئی ہیں۔ کراچی کسٹم ایجنٹس کے صدر کا کہنا ہے کہ تمام ٹرمینل سے ساڑھے 6 ہزار کنٹینرز کی یومیہ ترسیل رک گئی ہے۔مزید براں کراچی رپورٹ اور پورٹ قاسم پر جہاز لنگر انداز ہونے کی گنجائش ختم ہوگئی۔ گڈز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کے آئی سی ٹی جہازوں کی آمد اور مال اتارنے کے قابل نہیں رہا۔ آئی سی ٹی نے شپنگ لائنز کو خط لکھا ہے کہ بندرگاہ پر جگہ ختم ہونے کے باعث جہاز لنگر انداز نہیں کئے جا رہے شپنگ لائنز ٹرمینل پر نہ آئیں۔ شپنگ ماہرین کے مطابق تاریخ میں جنگ کے سوا بندرگاہوں پر جہازوں کی آمد کبھی نہیں روکی گئی۔
کراچی: گڈز ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال کا آٹھواں روز پورٹ قاسم کراچی پورٹ پر جہاز لنگر انداز ہونے کی گنجائش ختم
May 16, 2017