عظمی کیس: کیا ہم بھارتی ہائی کمشن کو خاتون سے ملاقات کے لئے ڈائریکشن دے سکتے ہیں: جسٹس محسن

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی شہری عظمی کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور ملاقات کرانے کے لیے طاہر کی درخواست پر وزارت خارجہ اور عظمی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین کی درخواستوں کو یکجا کردیا ہے اور سماعت 22مئی تک ملتوی کردی ہے ۔ طاہر کے وکیل نے عدالت سے استد عاکی کہ عظمی کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے اور اس کے شوہر طاہر علی کی اس سے آزادانہ ماحول میں ملاقات کرائی جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا ہم بھارتی ہائی کمیشن کو خاتون سے ملاقات کرانے کی ڈائریکشن دے سکتے ہیں؟وکیل نے کہا کہ عدالت مقدمے کا فیصلہ آنے تک بھارتی خاتون کو انڈیا جانے سے تو روک سکتی ہے عدالت نے بھارتی ہائی کمشن وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور عظمی کو نوٹسز جاری کردئیے اور اس موقع پر بھارتی ہائی کمشن کے فرسٹ سیکرٹری پیوش سنگھ بھی عدالت میں موجود تھے بھارتی سفارتکار نے اپنے وکیل کے ذریعے نوٹس وصول کر لیا اس سے قبل عدالت نے بھارتی شہری عظمی کی درخواست پر وزارت خارجہ اور طاہر علی کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...