(وقائع نگار) انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسٰی گیلانی سمیت دو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر علی موسٰی گیلانی سمیت دیگر ملزمو ں پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد گواہوں اور ملزموں کو طلب کر رکھا تھا تاہم سماعت کے دوران علی موسیٰ گیلانی سمیت دو ملزم پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں اور انہیں گرفتار کر کے 19 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایفی ڈرین کیس: علی موسیٰ گیلانی سمیت 2ملزموں کے وارنٹ جاری
May 16, 2017