وزیراعظم کی رواں ہفتے امریکی صدر سے سعودی عرب میں پہلی ملاقات متوقع

اسلام آباد (اے این این) وزیراعظم نواز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی ملاقات رواں ہفتے سعودی عرب میں متوقع ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلی ملاقات رواں ہفتے سعودی عرب میں ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں ہونے والے امریکا و اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے 20 مئی کو ریاض پہنچیں گے جہاں دنیا کے دیگر ممالک کے رہنما بھی موجود ہوں گے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ نواز شریف اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات طے ہے تاہم تاریخ، وقت اور ایجنڈے کو فی الحال حتمی شکل نہیں دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...