احسن اقبال نے انگریزی اخبار ڈان میں شائع ہونے والے آرٹیکل کو جھوٹ قرار دیدیا

اسلام آباد (این این آئی) سی پیک منصوبہ کے بارے میں تحفظات اور بدگمانی پیدا کرنے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے انگریزی اخبار ’’ڈان‘‘ میں چھپنے والے آرٹیکل کو جھوٹ قرار دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اخبار نے صحافتی اقتدار کو بالائے طاق رکھ کر سنسنی پھیلانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا ہے کہ حکومت چینی حکام سے مشاورت کے بغیر کوئی بھی دستاویز ریلیز نہیں کریگی۔ اخبار نے دستاویز کا نصف حصہ کے بارے میں لکھا ہے جبکہ دستاویز کا باقی آدھا حصہ کی ابھی تک چینی قیادت سے مشاورت ہی نہیں ہوئی اسلئے مقامی انگریزی اخبار نے سی پیک کے بارے میں بالکل ہی جھوٹ اور ناقص رپورٹ شائع کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...