آرٹس کونسل میں مولانا حسرت موہانی کی یاد میں ”حسرت کانفرنس“

کراچی (کلچرل رپورٹر) آرٹس کونسل کراچی کے تحت تحرےک پاکستان کے ممتاز رہنماءمولانا حسرت موہانی کی ےاد میں حسرت کانفرنس ہوئی‘ کراچی ےونےورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر قاسم رضا صدےقی، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، ممتاز شاعر خواجہ رضی حےدر، ڈاکٹر عالےہ امام، رےحانہ روئی نے خطاب کےا۔ ڈاکٹر پےر زادہ قاسم نے کہا کہ وہ سب سے پہلے کانگرےس مےں شامل ہوئے تو ہندوﺅں کا دوعمل دےکھ کر مسلم لےگ میں شامل ہو گئے‘ مسلم لےگ کے ٹکٹ پر وہ قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تو اسمبلی میں کھل کر مسلمانوں کے حقوق اور آزادی کےلئے آواز اٹھائی‘ حسرت موہانی کی ےاد میں محمد احمد شاہ ہی ایسی شاندار تقرےب منعقد کر سکتے ہےں۔ محمد احمد شاہ‘ باری فرنگی معلیٰ‘ خواجہ رضی حیدر‘ ڈاکٹر عالیہ امام‘ ریحانہ روحی نے بھی خطاب کیا۔ تقرےب میںآرٹس کونسل کے خازن شہناز صدےقی، گورننگ باڈی کے رکن سےد اسجد بخاری، کاشف گرامی، بشےر سدوزئی اور دےگر شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن