بھکر : مال گاڑی کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 12 گھنٹے ٹریک بند رہنے سے مسافروں کو مشکلات

بھکر (نامہ نگار) مال گاڑی کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ٹریک کو بارہ گھنٹوں کے بعد بحال کر دیا گیا۔ مال گاڑی ملتان سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث چپ ماندی کے قریب 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ امدادی کارروائیوں کے 12 گھنٹوں بعد گاڑی کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا مگر کراچی سے پشاور آنے اور جانے والے مسافروں کو ٹریک بند ہونے کی وجہ سے انتظار کرنا پڑا۔
مال گاڑی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...