اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے دفاع نے نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز ترمیمی بل 2016 کی متفقہ طور پر منظوری نہےں دی۔ پیر کو قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین شیخ روحیل اصغرکی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز ترمیمی بل 2016 پر غور کیا گیا کمیٹی نے لائن آ ف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی۔ کمیٹی نے بل کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے مزید ترامیم غیر ضروری قرار دے دی۔ تمام ارکان نے متفقہ رائے سے یونیورسٹی کو وضع کردہ طریقہ کار اور رولزکے مطابق ہی چلانے پر اتفاق کیا ہے۔ اجلاس میں ایل او سی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
بل مسترد