اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب بنک کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم حارث افضل کی درخواست ضمانت کی سماعت 18مئی تک ملتوی کردی۔ حارث افضل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اندورن اور بیرون ملک نیب کی تحویل میں ملزم کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی ہیں اس لئے عدالت ان کی ضمانت منظور کرے۔ نیب حکام نے کہا انہوں نے ان تفصیلات کا جائزہ لینا ہے اس لئے مہلت دی جائے اور عدالت ملزم کے وکیل کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب کی کاپی فراہم کرے۔ جس پر عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18مئی تک ملتوی کردی۔
سماعت ملتوی
پنجاب بنک سکینڈل‘ حارث افضل کی درخواست ضمانت پر سماعت پرسوں تک ملتوی
May 16, 2017