لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف نے وزیراعظم اور آصف علی زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کس کس کا شو ختم ہوا اور کس کے ” ویکس“ شروع ہوئے،2018ءمیں سب پتہ چل جائیگا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ عوام نے 2013ءمیں پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا، 2018ءمیں مسلم لیگ (ن) کی بھی سیاسی تدفین کردیں گے۔ وزیراعظم” ویکس “ کی باتیں کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں انکے اپنے دن گنے جاچکے ہیں، نوازشریف وطن واپسی پر جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تیاریاں شروع کریں۔ نوازشریف زرداری کو چور چور کہتے رہے جبکہ اب انکے سابق ” صادق اور امین “ دوست اب انہیں چور چور کہہ کر پکار رہے ہیں۔
تحریک انصاف