رائے ونڈ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدائت پر رائے ونڈ میں غیر قانونی اور مخدوش حالت کمرشل عمارتوں کا سروے کرکے ان کو گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، تاہم ڈی سی لاہور کی اطلاع کے باوجود قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ،اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ سروے کرکے رپورٹ بھیجیں ، رائے ونڈ میں لاتعداد فیکٹریاں ،پلازے ،دکانیں ،گھر اور کئی کئی منزلہ عمارتیں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور اقبال ٹاﺅن انتظامیہ کی ملی بھگت سے قائم ہیں ،ہر سال، چھ ماہ بعد نئے افسران ان عمارتوں کا سروے کرنے کے نام پر باقاعدگی سے اپنا لمباحصہ وصول کرتے ہیں تجارتی پلازوں اور عمارتوں میں ہنگامی حالات میں باہر نکلنے کا متبادل راستہ بھی نہیں سیاسی شخصیات کی آشیر باد اور کرپٹ افسروں کی وجہ سے یہاں پر تعمیرات کے قواعدوضوابط کا کبھی بھی خیال نہیں رکھا گیا ،اہلیان شہر کی درخواست میں ڈی سی لاہور سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کے تحفظ اور بہتری کیلئے ایسی تمام عمارتوں کارروائی کی
رائے ونڈ میں غیر قانونی اور مخدوش عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ
May 16, 2017