پاپوانیوگنی : جیل توڑنے کی کوشش وارڈنز کی فائرنگ‘ 17 قیدی ہلاک‘ 57 فرار

May 16, 2017

پورٹ موریسی (آن لائن) افریقی ملک پاپوا نیوگنی میں قیدیوں کی جانب سے جیل توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران جیل وارڈنزکی فائرنگ سے 17قیدی ہلاک جبکہ 57فرار ہوگئے ۔جیل سپرننڈنٹ انتھونی وائیگیمی جونئیر کے مطابق پورٹ موریسی میں واقع بوئیمو جیل سے بڑی تعداد میں قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اس دوران وہاں موجود گارڈ نے ان قیدیوں کو فرار سے روکنے کیلئے فائرنگ کی جس سے 17قیدی ہلاک ہوگئے جبکہ 57قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جن میں سے3کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جیل سپرننڈنٹ کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدی انتہائی خطرناک ہیں ۔ انہوں نے عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وارڈن/ فائرنگ

مزیدخبریں