تہران (آن لائن) ایران کی ایک انقلاب عدالت نے 35 سالہ ایک شادی شدہ خاتون کو مردے نہلانے کے کام میں ایک غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کے الزام میں دو سال قید اور 74 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ اسی کیس میں نامزد مرد ملزم کو بھی قید اور 99 کوڑے مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔اخباری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میناءکو تین ماہ قبل اس کے شوہر کی طرف سے دی گئی درخواست پر حراست میں لیا گیا تھا۔ شوہر نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی اہلیہ مردے نہلاتی اور ایک غیر مرد کے ساتھ غیرقانونی تعلقات استوار کیے ہوئے ہے۔
ایران/ سزا