کیلی فورنیا (نیٹ نیوز) امریکی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ جانوروں کے مقابلے انسانوں میں سونگھنے کی صلاحیت تیز ہوتی ہے، یہ دعویٰ غلط ہے کہ جانور جس میں چوہے اور کتے شامل ہیں، وہ انسان سے سونگھنے میں تیز ہیں۔ جانور صرف مخصوص چیزوں کی بدبو سونگھنے میں انسان سے تیز تو ہو سکتے ہیں مگر مجموعی طور پر انسان تیز ہے۔