سرگودھا (نامہ نگار)سانحہ 95شمالی کے ملزمان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش، سیکورٹی ہائی الرٹ، واقعہ کے متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ، جج کا پولیس کی طرف سے مقدمہ کا مکمل چالان پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی، جعلی پیر سمیت جے آئی ٹی کے تمام ممبران کو طلب کر لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 95شمالی کے سانحہ کے حوالہ سے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی سرگودھا دربار پر بیس افراد قتل کے ملزمان کو عدالت پیش کر دیا گیا، عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی الرٹ رہی، ا(صفحہ10بقیہ43)
س موقع پر جے آئی ٹی ٹیم کے ممبر ایس پی بلال افتخار عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پولیس کی طرف سے مقدمہ کا مکمل چالان عدالت میں پیش نہ کرنے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج طارق سلیم ضرغام نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ساعت 25مئی تک ملتوی کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے تمام ممبران کو عدالت حاضری اور مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد 20افراد کے قاتل جعلی پیر کو عدالت سے جیل منتقل کردیا گیا، اس موقع پر سانحہ کے متاثرین اور مرنیوالوں کے ورثاء نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کہا کہ ڈی ایس پی شبیر گجر اس کا داماد توقیر گجر واقعہ میں ملوث ہیں، انہیں بھی گر فتار کر شامل تفتیش کیا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس 20 قتل کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سہولت کاروں کو گرفتار کروائیں۔