16نکات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، 48گھنٹوں میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، مصطفیٰ کمال

May 16, 2017

کراچی(کرائم رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے ملین مارچ کے دوران گرفتار کئے (صفحہ10بقیہ33)
جانے والے مصطفیٰ کمال اور ان کی پارٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کو کئی گھنٹے بعد رات گئے رہا کردیا گیا۔ مصطفی کمال کہتے ہیں کہ رہائی ڈیل کے تحت نہیں ہوئی‘ پہلے یہ بتایا جائے کہ نہ ریڈ زون میں داخل ہوئے کوئی جرم نہیں کیا تو گرفتار کیوں کیاگیا تھا‘ 16 نکات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں 48 گھنٹوںکے دوران اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ کلاکوٹ تھانے ملاقات کے لئے پاک سرزمین پارٹی کی خواتین اوررہنما پہنچے جن میں مرکزی رہنما آصف حسنین کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی بھی شامل تھے۔ اس دوران سندھ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لئے صوبائی وزیر ناصر شاہ‘ ڈی آئی جی سائوتھ کے ہمراہ کلاکوٹ تھانے پہنچے اورمذاکرات کے بعد پولیس نے پی ایس پی رہنمائوں مصطفیٰ کمال‘ ڈاکٹر صغیر‘ رضا ہارون سمیت دیگر کارکنوں کور ہا کردیا۔ مصطفیٰ کمال نے رہائی کے بعد تھانے کے باہرکارکنان سے گفتگو میں کہا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہائی کسی ڈیل کے بغیر عمل میں آئی ہے ا ورتمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے گا۔ رہائی کے بعد مصطفی کمال اوردیگرر ہنما پاکستان ہائوس پہنچے اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ 16 نکات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کریںگے۔

مزیدخبریں