وسیم اکرم اور شعیب اختر کے نئے روپ نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا

 پاکستان کے دو عظیم فاسٹ بالرز وسیم اکرم اور شعیب اختر کے نئے روپ نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا۔ سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وسیم اورشعیب لالی ووڈ کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم ”مولا جٹ“کے دو کرداروں مولا جٹ اور نوری نت کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔دونوں کرکٹرز کی ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کھیل کے میدان سے دوری کے بعد اگر وہ اداکاری کا شعبہ اختیار کریں تو کرکٹ جیسی شہرت انہیں یہاں بھی مل سکتی ہے۔ اے ون پرفارمنس کے ساتھ دونوں کا گیٹ اپ بھی بہترین ہے جو مرحوم سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی یاد دلاتا ہے۔ویڈیو کے آغاز میں شعیب اختر جو مولا جٹ (سلطان راہی )بنے ہیں، بڑے ڈرامائی انداز میں کہتے ہیں کہ ”اوئے عقل دیے انے تے کناں دے کچے نئیں چل سکدے“۔ (عقل کے اندھے اور کانوں کے کچے نہیں چل سکتے)۔جواب میں نوری نتھ (مصطفیٰ قریشی) کے مشہور زمانہ انداز کی ہو بہو کاپی کرتے ہوئے وسیم اکرم کہتے ہیں کہ”مولیا، نواں آیاں اے سوہنیا“؟۔ جو دیکھنے والوں کو بےساختہ ہنسنے پر مجبور کردیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن