جوہی (نامہ نگار ) تعلقہ اسپتال جوہی مریضوں کیلئے شفا گھر کے بجائے عذاب گھر بن گیا ہے اس سلسلے میں جوہی اور کاچھو کے مختلف شہروں سے وابستہ سیاسی، سماجی، مذہبی اورشہری تنظیموں کے رہنمائووں لیاقت چانڈیو حنیف باھوٹو اسد اللہ تھہیم غلام رسول ملاح غلام نبی لغاری نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلقہ اسپتال جوہی میں مختلف شعبوں کے ڈاکٹروں خاص طور پر آپریشن کیلئے سرجن سمیت دیگر ڈاکٹروں کی غیرموجودگی ادویات کی کمی الٹراسا ؤنڈ ،ایکسرے اور مختلف ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مریض مایوس ہوکر واپس چلے جاتے ہیں۔
تعلقہ اسپتال جوہی میں سہولتوں کا فقدان
May 16, 2018