جدہ (،امیر محمد خان سے )سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان آشام بن صدیق نے مدینہ کے ڈپٹی گورنر، شہزادہ سعود الفیصل سے مدینہ منورہ میں ملاقات کی.پاکستانی سفیر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا.ڈپٹی گورنرمدینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل مدت تذویراتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا. ڈپٹی گورنر نے پاکستانیوں کی مدینہ شہر کے ساتھ مذہبی اور جذباتی محبت کی تعریف کی۔دونوں نے اس سال کے عمرہ اور حج کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سفیر نے پاکستانی عمرہ زائرین اور حجاج کرام کو مدینہ میں سہولیات فراہم کرنے پر ڈپٹی گورنر کا شکریہ ادا کیا۔، شہزادہ سعود نے سفیر کو عمرہ اور حاجیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا. مدینہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور مدینہ میں پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع بھی زیر بحث آئے.ملاقات میں ، ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو اور نائب قونصل محمد عاطف بھی موجود تھے۔
پاکستانی سفیر/ملاقات