’’انوکھا مطالبہ‘‘

زیادہ دن نہیں گذرے کہ کینیڈا کے صوبہ کیوبک میں ڈاکٹروں نے ایک انوکھا مطالبہ کیا کہ انکی تنخواہیں کم کر دی جائیں۔ اور حالیہ اضافہ واپس لے لیا جائے۔ جس کا کوئی جواز ہے اور نہ کوئی ضرورت۔ سینکڑوں ڈاکٹروں نے اس مضمون کی ایک آن لائن پٹیشن فائل کی، جس پر ڈاکٹر دھڑا دھڑ دستخط کر رہے ہیں اور تعداد ہزار سے اوپر جا چکی ہے۔ ڈاکٹروں نے البتہ دو مطالبات ضرور کئے۔ اوّل یہ کہ ان کی بجائے نرسوں اور دیگر طبی عملہ کی تنخواہوں پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے۔ کیونکہ ان کا کام بہت زیادہ اور محنت طلب ہے۔ دوئم یہ کہ اضافی رقم صحت عام کے دیگر شعبوں پر بھی خرچ کی جا سکتی ہے، تاکہ پبلک کو صحت کی بہتر سہولیات میسر ہوں۔ پاکستان کے سرمایہ دارو! یہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟ کبھی غور فرمایا آپ نے!

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...