مکرمی! جناب حکومت پاکستان نے بجٹ 01-07-2014 کو اعلان کیا تھا کہ سب پنشنرز کو کم از کم پنشن 7000/- روپے ملے گی اور 25% میڈیکل الائونس ملے گا۔ مگر جناب EOBI پنشنرز کو نہ تو 7000/- روپے پنشن ملتی ہے اور نہ میڈیکل الائونس بس 5250/- روپے پنشن ملتی ہے۔ ہم نے بارہا حکومت پاکستان کو لیٹر لکھے کہ ہمیں 7000/- پنشن اور 25% میڈیکل الائونس دیا جائے مگر ہماری بات کسی نے نہ سنی۔ پھر ہم نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا؟ مگر سپریم کورٹ ہمیں ہر ماہ تاریخ دیتا ہے مگر کیس نہیں سنتا؟ جناب چیف جسٹس صاحب EOBI پنشنرز دوچار ہزار نہیں سارے پاکستان میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ ہیں جو کہ عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا کیس پہلی فرصت میں سُنا جائے۔ اور ہم بابے بوڑھے پنشنرز کی دعائیں لیں۔ (بابا محمد رمضان گلی نمبر 4 شوکت ٹائون تاجپورہ لاہور کینٹ و دیگر پنشنرز)