نیلم وادی میں حادثہ! ذمہ دار کون!

مکرمی! اتوار کے روز وادی نیلم میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں پل ٹوٹنے کی وجہ سے نالے میں 40 افراد ڈوب گئے جن میں سے 13 کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ اور باقی کچھ افراد کی لاشوں کو ان کے علاقوں میں بھیج دیا گیا۔ کچھ کی تلاش جاری لیکن اس افسوس ناک واقعہ کی وجہ سے لوگوں میں نہایت دُکھ کا عالم پایا جاتا ہے۔ یہ تمام افراد وادی نیلم کی سیر کے لئے آئے تھے۔ لیکن ان راستوں میں بنائے گئے ناقص پل کی وجہ سے ہر سال بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ان علاقوں پر خاص توجہ دے اور ان حسین وادیوں میں اچھے راستے اور پل بنائے۔ جس سے قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ ان علاقوں میں ہر سال ملکی اور غیر ملکی سیاح ہزاروں کی تعداد میں آتے ہیں اور قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں لہٰذا حکومت کو ان علاقوں میں توجہ دینے کی بیحد ضرورت ہے جس سے ایک تو حادثات سے بچا جا سکتا ہے اوردوسرا سیاحوں میں بے پناہ اضافہ ہو گا جس سے ملکی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو گی۔ (عروسہ صدیق گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...