مہمان ہے رمضان (چودھری عبدالخالق)

اللہ کا اپنے بندوں پہ احسان ہے رمضان
ایمان کی تجدید کا سامان ہے رمضان
آؤ کہ اس مہینے کی برکات لوٹ لیں
رحمت کے اُجلے اُجلے لمحات لوٹ لیں
گھڑیاں بڑی مقدس ذیشان ہے رمضان
حمدوثنا کے ذکر سے سرشار ہیں سینے
ہم کو سکھا کے جاتا ہے جینے کے قرینے
ہر دل میں بسنے والا مہمان ہے رمضان
غافل خدا کی بندگی سے جو نہیں ہوتے
راتیں گزارتے ہیں جو سجدوں میں روکے
اللہ کے نیک لوگوں کی پہچان ہے رمضان
جلوے برس رہے ہیں روشن ہوا زمانہ
پھیلا ہے نور ہر سو موسم ہوا سہانہ
دنیا میں مسلمان کی شان ہے رمضان
اللہ کا اپنے بندوں پہ احسان ہے رمضان
ایمان کی تجدید کا سامان ہے رمضان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...