یورپی ممالک سے مذاکرات ناکام ہو ئیتو یورینیم افزدوگی دوبارہ شروع کر دیں گے: ایران

واشنگٹن+لندن، ماسکو، تہران (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی)ترجمان ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ یورپی ممالک سے بات چیت ناکام ہوئی تو یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کر دیں گے۔ یورینیم افزودگی 20 فیصد یا خواہش کے مطابق کسی بھی سطح تک کریں گے۔ امریکہ نے ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق سربراہ ایرانی سنٹرل اور البلاد اسلامک بنک کو پابندیوں کا نشان بنایا گیاہے۔ اس سے قبل پاستداران انقلاب اور 6 ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں۔ ادھر ایران جوہری ڈیل بچانے کے لئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی سرگرم ہوگئے، برطانیہ فرانسنے جوہری معاہدہ پرکاربند رہنے کا اعادہ کیا،، چین بھی ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران جوہری ڈیل بچانے کے لیے برطانیہ، فرانس اور جرمنی سرگرم ہوگئے اور لندن دورے پر آئے فرانسیسی وزیرخارجہ نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے دوران جوہری معاہدہ پرکاربند رہنے کا اعادہ کیا۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف جوہری پروگرام پرعالمی معاہدے کی حمایت اور یقین دہانیاں حاصل کرنے کے لیے ماسکو جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...