انٹر ڈویژنل سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 9 میچوں کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے انٹر زونل سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید نو میچز کا فیصلہ ہوگیا سٹیگ کلب گراونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایسٹ زون سلور نے ویسٹ زون گرینز کو 7وکٹوں سے شکست دی۔ ویسٹ زون وائٹس نے نارتھ زون گرینز کو 42 رنز سے شکست دی۔ ایسٹ زون گرینز نے نارتھ زون بلوز کو 13رنز سے مات دی۔ نارتھ زون ریڈز نے ویسٹ زون بلوز کو 16رنز سے نارتھ زون وائٹس نے ایسٹ زون بلوز کو 195رنز سے‘ ویسٹ زون گولڈ نے ایسٹ زون وائٹس کو 5وکٹوں سے‘ ویسٹ زون ریڈز نے نارتھ زون سلور کو 5وکٹوں سے‘ ایسٹ زون ریڈز نے نارتھ زون گولڈ کو 1وکٹ سے مات دی۔ ٹورنامنٹ میں آج مزید نو میچز کھیلے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...