لاہور(سپور ٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات مکمل ہوگئے جس کے مطابق بریگیڈ خالد سجاد کھوکھرآئندہ چار سال کیلئے صدر اور شبہاز سینئر سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں جبکہ نو منتخب صدر بریگیڈ (ر)خالد سجادکھوکھر نے کہاہے کہ غیر ملکی کوچ کو لانا مجبوری تھی ٗچار سالوں میں اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم بنائیں گے ٗ اور قومی کھیل ہاکی کا سنہری دور واپس لائیں گے ٗغیر ملکی فزیکل ٹرینر بھی قومی ٹیم کی تربیت کر رہا ہے ٗ تمام توجہ ایشین گیمز کے بعد اولمپکس پر ہے ٗ ورلڈ کپ میں اچھی ٹیم ہو گی ٗآئندہ سال تک ہاکی لیگ کا انعقاد صورت کروائینگے۔ٗ نوٹیفکیشن کے مطابق خالد انور خواجہ ٗ سید غلام مصطفی شاہ ٗ محمد سعید خان اور چوہدری اسماعیل گجر وائس پریذیڈنٹ جبکہ محمد اخلاق عثمانی خرانچی منتخب ہوگئے ہیں ۔ پی ایچ ایف اجلا س میں 93ممبر ز نے شرکت کی۔عہدیداروں کو 4سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمشن کی نگرانی میں انتخاب فیڈریشن کے نمائندوں کا انتخاب ہوا۔ ڈومیسٹک ہاکی کے فروغ کیلئے کوشش کی ہے ٗ مین ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کروا رہے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ چار سالوں میں اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم بنائیں۔ غیر ملکی کوچ کو لانا مجبوری تھی کھلاڑی وہی ہیں۔ غیر ملکی فزیکل ٹرینر بھی قومی ٹیم کی تربیت کر رہا ہے۔ ایشین گیمز کے بعد اولمپکس پر نظر ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کیلئے اچھی ٹیم بنائیں۔ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کے انعامات کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ ہمارا خزانہ پھر بھر جائیگا۔ خواہش ہے کہ ریگولر فنڈز ملتے رہیں ٗ حکومت سے این او سیز ملتی رہیں مگر اچھے کھلاڑی نہیں ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے ہمیں انتخابات سے نہیں روکا تاہم لاہور ہائیکورٹ نے جواب جمع کرانے کا کہا ہے۔ اتفاق رائے سے فیڈریشن کے عہدیداران کا چنائو عمل میں لایا گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن انتخابات ، خالد سجاد کھوکھر صدر، شہباز سینئر سیکرٹری منتخب
May 16, 2018