منچن آباد (نامہ نگار) منچن آباد کے موضع بلندہ قائمکا میں باپ نے غیرت کے نام پر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیٹی اور اسکے مبینہ آشنا کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد یٰسین کو شک تھا کہ اسی گائوں کے محمد جاوید کے اس کی بیٹی ثانیہ بی بی سے ناجائز تعلقات ہیں۔ محمد یٰسین اپنے بھائیوں اور بھتیجوں کے ہمراہ کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر محمد جاوید کے گھر گھس گئے اور اسے گھسیٹتے اپنے گھر لے گئے جہاں پر اپنی بیٹی ثانیہ بی بی اور جاوید کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے موقع پر قتل کر دیا۔ تھانہ میکلوڈ گنج پولیس نے محمد یٰسین وغیرہ چھ افراد کے خلاف مدعی جہانگیر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
منچن آباد: غیرت کے نام پر ساتھیوں کے ہمراہ بیٹی کو مبینہ آشنا سمیت قتل کر دیا
May 16, 2018